• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں گرمی کی شدت سے 2 معمر افراد ہلاک ہوگئے، ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہونے والے دیگر 48 افراد اسپتال میں داخل ہیں۔


گرمی کی شدت سے ہلاکتیں جاپان کے علاقے چیبا میں ہوئیں جہاں بجلی نہ ہونے اور درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے پر 93سالہ خاتون اور 65 سالہ شخص دم توڑ گئے۔

چیبا میں دو روز قبل آنے والے سمندری طوفان کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا اور آج بھی ساڑھے 4 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔

دوسری جانب ٹوکیو کی الیکٹرک کمپنی نے لوگوں کو ٹھنڈے مقام پر رہنے اور پانی کے زیادہ استعمال کی ہدایت کی ہے ۔

تازہ ترین