وزیر قانون فروغ نسیم نے وفاق کو کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149 (4) کے نفاذ کی تجویز دیدی، کراچی کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے جاسکیں گے۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی شہر کی انتظامیہ کو اپنے کنٹرول میں لینے والی ہے، آرٹیکل کے نفاذ کا اعلان وزیر اعظم کے 14ستمبر کو دورہ کراچی میں متوقع ہے۔
فروغ نسیم نے کہا کہ یہ میرا ذاتی مؤقف ہے، تمام تجزیہ کراچی کمیٹی کے سامنے رکھوں گا، کراچی کے انتظامی امور سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کمیٹی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے آئین کے آرٹیکل 149 اے کو لاگو کیا جائے گا، سیاسی جماعتوں نے آرٹیکل 149 کو آئین سے نکالا نہیں، جمہوریت اور غیر جمہوریت ہونے کا فیصلہ آئین کو کرنا ہے۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی لگائے بغیر اس آرٹیکل سے انتظامی امور چلائے جاسکتے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ کراچی کےعوام مسائل کاحل چاہتےہیں ،شہر میں جو مسائل ہیں اس پرتحریک انصاف اورایم کیوایم ایک پیج پرہیں۔