• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شور کے تنازعے پر ٹیوب ڈرائیورز نے ہڑتال کی حمایت کردی

لندن( پی اے ) ٹیوب میں شور کے تنازعے پر لندن کے انڈر گرائونڈ ڈرائیورز نے صنعتی کارروائی کے حق میں ووٹ دے دیاہے،جوبلی، سینٹرل،ناردرن وار وکٹوریہ لائنز کے ریل ،میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ یونین کے95 فیصد سے زیادہ ارکان نے صنعتی کارروائی کے حق میں رائے دی، آرایم ٹی کا کہناہے کہ کچھ بہتری پیدا کی گئی ہے لیکن اس نے پیش رفت کو سست قرار دیا۔اب آر ایم ٹی کے ایگزیکٹوووٹنگ کے نتائج پر غور کریں گے یونین کے جنرل سیکریٹری مک کیش نے کہا ہے یہ بات افسوسناک ہے کہ آرایم ٹی کے ڈرئیورز کو لندن انڈر گرائونڈ کو پٹری پر بہت زیادہ شور پر توجہ دینے پر مجبور کرنے کیلئے ووٹنگ پر مجبور ہونا پڑا،انھوں نے کہا کہ یہ ایسا مسئلہ ہے جس سے نہ صرف ہمارے ارکان بلکہ سفر کرنے والے عوام بھی متاثر ہوتے ہیں،انھوں نے کہا کہ یونین کمپنی کی جانب سے اس مسئلہ کو طول نہ دینے کویقینی بنانے کاعزم رکھتی ہے ،ہم اس حقیقت کاخیرمقدم کرتے ہیں کہ یونین کے دبائو کی وجہ سے کچھ پیش رفت ہوئی ہے لیکن یہ بہت ہی سست ہے اور ہمارے ایگزیکٹو صورت حال کی مانیٹرنگ کرکے یہ فیصلہ کریں گے کہ اس شور کی وجہ سے ہمارے ارکان کی صحت کو لاحق خطرات کاتدارک کرنے کیلئے مزید کس کارروائی کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین