• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

چکوال کے علاقے تلہ گنگ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

بس تلہ کنگ میں جی ٹی روڈ پر کوٹ پٹھان کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔

یہ بس اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس حادثے میں زخمی ہونے والے 27 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید