• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی اندلس عباس گوندل لندن پہنچ گئے

لندن(پ ر)چیف آرگنائزر پی ٹی آئی اندلس سپین طاہر عباس گوندل مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے۔ ائر پورٹ پر ان کے بھائی شیڈو کیبنٹ ممبر فار کمیونٹیز و کلچر تھرک کونسل کونسلر قیصر عباس گوندل نے استقبال کیا۔ سابقہ میئر بارکنگ و ڈیگنم کونسلر عبدالغفور عزیز نے ان کے اعزاز میں پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا۔ جس میں عادل وڑائچ، یاسر چوہدری اور حسان اشرف سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر طاہر گوندل کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک پاکستانی اپنے ملک کے سفیر ہیں اور کثیر زر مبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں۔ کونسلر عبدالغفور عزیز اور کونسلر قیصر عباس کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کے پاکستانی ہر شعبے میں آگے بڑھیں۔
تازہ ترین