• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے شہری پینے کے پانی سے بھی محروم ہیں‘ ستار چشتی

کوئٹہ(آئی این پی) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی ،حاجی اسلم ترین ،حافظ محمدرفیق ودیگر نے کہا ہے کہ کہ پشتون آباد، خروٹ آباد، کاسی روڈ، فقیر محمد روڈ ،نیونجم الدین روڈ،کواری روڈ میں عوام قلت آب کے باعث مشکلات کاشکار ہیں حکومت فراہمی آب کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائےکیو نکہ شہر میں قلت آب اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے مسائل پر حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی انہوںنے کہاکہ واسا اور ٹینکرمافیا گٹھ جوڑکے باعث شہری پینے کے پانی سے محروم اور فی ٹینکر 15سو روپے خریدنے پرمجبور ہیں مہنگے داموں واٹرٹینکر فروخت کرنے والوں کوکوئی پوچھنے والا تک نہیں صوبائی حکومت کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اورمسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین