آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی،جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش

ملتان (سٹاف رپورٹر)ن لیگ س کے زیر اہتمام بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیااس موقع پر ان کی جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،ن لیگ ورکز الائنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر شیخ مقیم احمد نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اکتوبر کا اسلام آباد لاک ڈاون حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،ن لیگ شعبہ خواتین کی سٹی صدر سلطانہ شاہین، ضلعی صدر ڈاکٹر حمیدہ خانم، ضلعی جنرل سیکریٹری روبینہ خلیل نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی آمریت کے دور میں جمہوریت کے استحکام کے لئے لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا عمران خان کا دور حکومت بھی آمریت سے کم نہیں اگر ضرورت پڑی تو پارٹی قیادت کی کال پر خواتین سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے،حاجی ارشد بوٹا کی رہائش گاہ پر دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےشیخ طارق رشید، احسان الدین قریشی ، ارشد بوٹا نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،مولانا سعید احمد فاروقی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرائی ۔

ملتان سے مزید