• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی کے زبردست نتائج نکلیں گے، حلیم عادل

حلیم عادل شیخ کی جیو پاکستان میں گفتگو


تحریک انصاف سندھ کےرہنما حلیم عادل شیخ نےدعوی کیا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کراچی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے زبردست نتائج نکلیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر کچرا ایک جگہ سےاٹھا کر دوسری جگہ ڈالنے کا الزام لگانے والے بتائیں کہ کچرا جمع ہی کیوں ہونے دیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کمیٹی جب کام کرے گی تو کراچی صاف ہوگا، گٹر لائنیں صاف ہوں گی، کراچی کو پانی ملے گا اور شہر میں ٹرانسپورٹ بھی ٹھیک ہوجائے گی۔

تازہ ترین