• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔

آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کے دورے کے موقع پر آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کور (اے ایم سی) کے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانیں بچانے پر اے ایم سی کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمٰن کو کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی کے بیجز لگائے، تقریب میں سبکدوش کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد بھی شریک تھے۔

تازہ ترین