مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میری صحت اب بہت بہتر ہے، صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکر گزار ہوں۔
چوہدری شجاعت حسین نے جرمنی میں اپنی پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی، سالک حسین اور شافع حسین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اُن تمام کارکنوں، ساتھیوں، دوستوں، خیرخواہوں اور سیاسی رہنماؤں کے دلی طور پر شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی صحت کے لیے دعائیں کیں اور ان کا احوال دریافت کرتے رہے۔