• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز: یورپین پارلیمنٹ  میں  مسئلہ کشمیر پر ارجنسی قرارداد پیش

برسلز (حافظ اُنیب راشد) یورپین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر ارجنسی ریزولیشن آگئی۔ اس حوالے سے اپنی رائے کے اظہار کیلئے یورپین خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگرینی مسئلہ کشمیر پر منگل کے روز پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گی۔ اس کے بعد اس موضوع پر پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی میں بحث ہوگی۔6 ہفتوں کے کرفیو اور انڈیا کی جانب سے کشمیر کی آبادی کو طاقت کے زور پر محبوس کرنے کے عمل پر آخرکار دنیا بول پڑی ہے۔ پارلیمنٹ میں اس بحث کیلئے اس ماہ کی2 تاریخ کو پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس ہوا تھا۔ جس میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی دوسری رپورٹ کی پیش کردہ تجاویز کی تائید کی گئی۔ اسی تناظر میں یورپین خارجہ امور کی سربراہ مادام فیدریکا موگرینی آئندہ منگل کے روز پارلیمنٹ میں اس حوالے سے اپنا بیان دیں گی۔

تازہ ترین