• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

صدر مملکت کے خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی، ہاتھا پائی

اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی اور اپوزیشن نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف شدید احتجاج کیا۔

صدر مملکت کے خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی، ہاتھا پائی


اپوزیشن ارکان نے اسپیکر و صدر مملکت کے ڈائس کا گھیراؤ کیا‘اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے مابین ہاتھا پائی بھی ہوئی جس پر اسمبلی کی سکیورٹی نے حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان لائن بنا لی تا کہ کسی قسم کے تصادم کو روکا جا سکے۔

اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرائیں جبکہ آصف علی زرداری ،شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد رفیق اور دیگر گرفتار ارکان کی تصاویر لہرائیں، اپوزیشن کے احتجاج کے دوران حکومتی ارکان وزیراعظم کے اطراف حصار بنا کر کھڑے رہے۔

اپوزیشن ارکان نے صدر مملکت کے طویل خطاب مکمل ہونے تک اپنا احتجاج جاری رکھا، اجلاس کے اختتام پر جب وزیر اعظم ایوان سے جانے لگے تو اپوزیشن ارکان نے فاتحانہ انداز میں شدید نعرے بازی کی۔

صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان نے’ گو نیازی گو‘ ’کشمیر کا سودا نامنظور‘،’غنڈہ گردی کی سرکار نہیں چلے گی‘،’مودی و ٹرمپ کا جو یار ہے غدار ہے‘ ،‘ ’اسرائیل نامنظور‘ ،’سلیکٹڈ وزیراعظم نامنظور‘ ’ نیازی سستا ہائے ہائے‘ ’میڈیا کوآزاد کرو‘،’شرم کرو حیاءکرو اسیروں کو رہا کرو‘،’چینی مہنگی ،آٹا مہنگا ،بجلی ،گیس مہنگی ہائے ہائے ‘ کے نعرے لگائے۔

تازہ ترین