• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کے اسمبلی، خاصہ دار اور لیویز فورس بل منظور، اپوزیشن کا ہنگامہ

پشاور( نمائندہ جنگ )خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں لیویز اورخاصہ دارفورس کو پولیس میں ضم کرنے کی بجائے ان کی حیثیت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے دوران ’’ خیبر پختونخوا خاصہ دار فورس بل اور خیبر پختونخوا لیویز فورس بل2019‘‘ کی منظوری دے دی ، اپوزیشن ارکان نے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ یہ قبائلی عوام کیساتھ دھوکا ہے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ، اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا جس سے ایوان مچھلی بازار بن گیا ،ایوان کے باہر خاصہ دار ہلکاروں نے مظاہرہ کیا ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز اسپیکر مشتاق غنی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس کے دوران وزیر قانون سلطان محمد خان نے ’’ خیبر پختونخوا لیویز فورس فورس بل2019اور خیبر پختونخوا خاصہ دار فورس بل2019‘‘ ایوان میں پیش کئے۔

تازہ ترین