• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع، بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس چیئر مین مشاہد حسین سید کی زیر صدارت گزشتہ روز ہوا ۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے علاوہ ملک کی دفاعی صورت حال کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک کی عدم موجودگی میں ناراضگی کا اظہار کیا گیا،اراکین نے کہا کہ حکومت کو کشمیر جیسے اہم موضوع پر اجلاس کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ اگر آئندہ وزیردفاع کمیٹی کے اجلاس میں نہیں آتے تو اجلاس کی بائی کاٹ کرینگے۔ سینیٹر رحمان ملک کی پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش ہے۔
تازہ ترین