اسلام آباد(جنگ نیوز) اسلام آباد، پشاور،راولپنڈی،مری، سوات، مہمند، شبقدر، چارسدہ،باجوڑ جبکہ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں،شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، صوابی، مردان، نوشہرہ اور ضلع خیبر میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور زمین میں اس کی گہرائی 251 کلو میٹر تھی۔