• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسرڈاکٹرموسی کلیم چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف پیڈیاٹرک اینڈچائلڈہیلتھ مقرر

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اورجسٹس صاحبزادہ اسداللہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکے سینئر ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرموسی کلیم کوڈیپارٹمنٹ آف پیڈیاٹرک اینڈچائلڈہیلتھ کاچیئرمین مقرر کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز ڈاکٹرموسی کلیم کی جانب سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کوبتایاگیاکہ ڈاکٹرموسی کلیم ڈیپارٹمنٹ آف پیڈیاٹرک اینڈچائلڈہیلتھ کے چیئرمین تعینات تھے لیکن 13ستمبر2017ء کو انہیں بلاجواز طورپرچیئرمین کے عہدے سے ہٹادیاگیا جس پرانہوں نے پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائرکی اور15جنوری2019ء کو ہائی کورٹ نے مذکورہ اعلامیہ منسوخ کرکے انہیں دوبارہ چیئرمین مقرر کرنے کاحکم دیاتھا تاہم19جون2019ء کو ایک بارپھرہسپتال انتظامیہ نے انہیں اپنے عہدے سے ہٹاکرڈاکٹر امیرمحمدکو قائمقام چیئرمین مقرر کردیا جس کے خلاف دوبارہ پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائرکی گئی اورعدالت عالیہ نے ڈاکٹرامیرمحمدوالانوٹی فکیشن معطل کرکے ڈاکٹرموسی کلیم کو چیئرمین مقرر کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔
تازہ ترین