آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر16؍محرم الحرام 1441ھ 16؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس کے باہر سے جاسوسی کے آلات برآمد

امریکا میں وائٹ ہاؤس سمیت دیگر حساس مقامات کے قریب سے جاسوسی کے آلات برآمد کیے گئے ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جاسوسی کیے جانے کے امکان پر یقین کرنا مشکل ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاسوسی کے آلات میں اسٹنگ ریز موبائل ڈیوائس شامل ہے جو کسی کی موجودگی کے مقام اور شناخت کی معلومات فراہم کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹنگ ریز کا مقصد ممکنہ طور پر امریکی صدر ٹرمپ کی جاسوسی کرنا تھا۔

سابق امریکی اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ ایف بی آئی اور دیگر ایجنسیوں نےجاسوسی آلات کا تجزیہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاسوسی آلات کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہوسکتا ہے، معلوم نہیں ایسا کرنے والے اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے یا نہیں۔

اس معاملے پر امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ اسرائیل نے ہماری جاسوسی کی تھی، اسرائیل کی جانب سےجاسوسی پر یقین کرنا مشکل ہے۔

دوسری جانب اس موقف پر اسرائیل کا کہنا ہے کہ ہم نے امریکی صدر کے دفتر کی جاسوسی نہیں کی، خبر بےبنیاد اور جھوٹا پراپیگنڈہ ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے بھی اس واقعے کی تردید کی کرتے ہوئے بتایا کہ میری واضح ہدایت ہے کہ امریکا میں کوئی خفیہ رابطہ، کوئی جاسوسی نہیں ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید