• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی حکومت میں پولیو کیسز 93سے307تک پہنچے، بابر بن عطا

ن لیگی حکومت میں پولیو کیسز 93سے307تک پہنچے، بابر بن عطا


وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے مسلم لیگ ن کی خواتین رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے دیا۔

بابر بن عطا نے سابق وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ، سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ویڈیو پیغام دیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی قیادت کی کرپشن چھپانے کے لیے قوم کے مستقبل سے نہ کھیلے۔

فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم نے مزید کہا کہ ن لیگی حکومت کے پہلے ایک سال میں پولیو کیسز کی تعداد 93سے 307تک پہنچ گئی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت پولیو وائرس سے بھرے گٹر چھوڑ کر گئی،یہ ہم نہیں عالمی ادارہ کہہ رہا ہے۔

بابر بن عطا نے کہا کہ ن لیگ کی نااہلی کی وجہ سے حاجیوں کو بھی پولیو بچاؤ کے قطرے پینے پڑتے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی خدارا بچوں کے مستقبل کی خاطر انسداد پولیو پروگرام کو سیاسی نہ بنائیں۔

تازہ ترین