• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی اسکولوں میں روبوٹک ڈاکٹرز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

چین کے اسکولوں میں روبوٹک ڈاکٹرز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں


ٹیکنالوجی کے اس دور میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بے حد عام ہوتا جا رہا ہے، روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لیے ہیں وہیں اب روبوٹس ڈاکٹر بھی بن گئے ہیں۔

چین میں کنڈر گارٹن اسکولوں میں روبوٹ ڈاکٹرز نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جو کہ 5 ہزار سے زائد کنڈرگارٹن اسکولوں میں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

واک لیک Walklake نامی یہ روبوٹ ڈاکٹرز بچوں کی آنکھیں، منہ، ہاتھ اور جسم کا درجۂ حرارت چیک کر کے بچوں کی صحت کے بارے میں ٹیچرز کو آگاہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ ان کے ذریعے بیک قت 2 بچوں کی صحت کو جانچا جا سکتا ہے۔

منفرد نوعیت کے ان ڈاکٹر روبوٹس کے لیے اساتذہ سمیت والدین کو بھی بے حد سہولت ہو گئی ہے، ان روبوٹس کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں جبکہ بچے بھی ان مشینی روبوٹس سے خوشی خوشی اپنا چیک اپ کرواتے ہیں۔

تازہ ترین