• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار دلیری سے کام کریں، پرویز الہٰی

عثمان بزدار دلیری سے کام کریں، پرویز الہٰی


قائمقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو دلیری سے کام کرنے کی تجویز دے دی۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد کا موسم ٹھنڈا ہی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کو کہا ہے کہ دلیری کے ساتھ کام کریں، جو کام نہیں کرتا اسے فارغ کریں۔

قائم مقام گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بقیہ فکر چھوڑیں اور کام کے حوالے سے فکر کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قاف لیگ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری پارٹی اسمبلی کے اندر اور باہران کی مدد کرے گے۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ اداروں کو برباد کرنے کا سہرا مسلم لیگ نون کے سر ہے۔

تازہ ترین