• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی اسنیپ چیکنگ کا طریقہ تبدیل، اضلاع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اسنیپ چیکنگ کے طریقہ کار کو تبدیل کر دیا، تمام اضلاع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی،پولیس ذرائع کے مطابق ہر ضلع میں 15 جبکہ مجموعی طور پر شہر بھر میں 105 اسنیپ چیکنگ پوائنٹ ہونگے، تمام اضلاع میں مشتبہ گاڑیوں کو روکنے کے لیے ضروری آلات سے لیس خصوصی ٹیم بھی ہوگی، ایک اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر 3 آٹو میٹک نمبر پلیٹ ریڈر موجود ہوں گے، جبکہ چیکنگ پوائنٹس پر لیپ ٹاپ بھی فراہم کیا جائے گا،اس کے علاوہ اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر موجود 2 اہلکاروں کو پاکٹ کیمرہ بھی فراہم کیا جائے گا،واضح رہے کہ آئی جی سندھ نے پولیس چیف کے نئے اسنیپ چیکنگ منصوبے کی منظوری دے دی ہے، پولیس چیف منصوبے سے متعلق بجٹ رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کریں گے۔

تازہ ترین