• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس سڈنی سے لاہور پہنچ گئے ہیں اور جلد وہ بولروں کے ساتھ باضابطہ سیشن شروع کریں گے۔وقار یونس نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھا۔پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سے بھی ملاقات کی۔ڈینگی بخار سے صحت یاب ہونے والے شاہین شاہ آفریدی مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور پیر سے قومی اکیڈمی میں ٹریننگ شروع کریں گے۔

تازہ ترین