• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ عبدالاعلیٰ درانی کے چچا پاکستان میں وفات پاگئے

بریڈفورڈ (پ ر) معروف عالم دین مولانا حافظ عبدالاعلیٰ درانی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے چچا محمد سلیمان ملک فیصل آباد میں انتقال کرگئے۔مرحوم اعلی تعلیم یافتہ اور سلجھی ہوئی طبیعت کے مالک تھے ۔ مرحوم علماء دین سے بہت عقیدت و محبت رکھتے تھے۔ صرف تین ہفتے پہلے ان کی اہلیہ کا انتقال ہوا تھا ۔مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین فیصل آباد میں کردی گئی ۔اللہ تعالیٰ ان کی اور ان کی اہلیہ کی مغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے حافظ عبدالاعلیٰ نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے ۔
تازہ ترین