پاکستانی سفیر کا مساوی صحت کی سہولتوں کیلئے ترقی پذیر ممالک میں مؤثر ٹیکنالوجی کی منتقلی پر زور
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے سائنس ڈپلومیسی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مؤثر ٹیکنالوجی کی منتقلی پر زور دیا۔ برسلز میں پاکستانی سفارت خانے ے بین الاقوامی سماجی تنظیم پاتھ ای یو اور یوٹوپیا یونیورسٹی کنسورشیم کے تعاون سے جاری یورپی پبلک ہیلتھ ویک کی مناسبت سے ’سائنس ڈپلومیسی کے ذریعے چُھپے ہوئے حصوں کو ملاکر مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو بڑھانے‘ کے موضوع پر پینل ڈسکشن اور نیٹ ورکنگ سیشن کی میزبانی کی۔