• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100 ارب ڈالرز کی مالک بننے والی دنیا کی پہلی خاتون کون ہیں؟

فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز ـــ فائل فوٹو
فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز ـــ فائل فوٹو

ایک مقبول ترین میک اپ برانڈ کی مالک فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز 100 ارب ڈالرز کی مالک بننے والی دنیا کی پہلی خاتون ہیں۔

فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز گزشتہ سال دسمبر میں 100 ارب ڈالرز کے ہند سے کو عبور کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں مگر ان کی دولت میں کچھ عرصے بعد کمی آگئی تھی لیکن اب وہ101 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 14 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی میں پیشرفت اور دیگر وجوہات کے باعث دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں حالیہ مہینوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امیر ترین افراد کی دولت میں رواں سال کے دوران اب تک 2200 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ پہلی بار ہے جب بیک وقت 15 افراد 100 ارب ڈالرز سے زائد کے مالک بنے ہیں، جن میں فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرز خواتین میں مقبول ترین میک اپ برانڈ ’لوریئل‘ کی مالک ہیں، اس میک اپ اینڈ بیوٹی کمپنی کے کاروبار کا آغاز ان کے آباؤ اجداد نے 1907ء میں کیا تھا۔

اُنہیں اپنے اس میک اپ کے خاندانی کاروبار میں 33 فیصد کی مالک ہیں، اِن کو یہ جائداد اپنی والدہ لیلی این بیٹنکورٹ سے ملی تھی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرز کی والدہ لیلیٰ این بیٹن کورٹ کا انتقال ستمبر 2017ء میں 94 سال کی عمر میں ہوا تھا۔

ان کے اپنی والدہ کے ساتھ تعلقات کچھ بہتر نہیں تھے، ماں اور بیٹی کے درمیان 2007ء سے ایک طویل عرصے پر مبنی کشیدگی چل رہی تھی جبکہ اِن کے درمیان یہ معاملات ان کی والدہ کی وفات سے کچھ عرصہ قبل ہی ٹھیک ہوئے تھے۔

فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرز ایک مصنفہ بھی ہیں جو کہ مذہبی موضوعات سمیت کئی مضمون پر کتابیں لکھ چکی ہیں.

انہوں نے 1984ء میں شادی کی تھی اور وہ 2 بیٹوں کی ماں بھی ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید