• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ میں گرینڈ ملٹری پریڈ کی چونکا دینے والی ریہرسل

اسلام آباد (حنیف خالد) 14اور 15ستمبر کی درمیانی شب بیجنگ میں 7میل طویل مرکزی شاہراہ پر چین کی تاریخ کی سب سے بڑی ملٹری پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ اس کیلئے وسطی بیجنگ کے پورے کئی مربع میل علاقے کا کنٹرول فوجی دستوں نے سنبھال رکھا تھا۔ ملٹری پریڈ یکم اکتوبر 2019ء کو ہو گی جس سے چین کے صدر شی جن پنگ دوسری عالمی شخصیات کی موجودگی میں سلامی لیں گے۔ یکم اکتوبر 2019ء کو پیپلز ری پبلک آف چائنا کے قومی دن کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی گرینڈ ملٹری پریڈ میں 2009ء سے 2019ء تک چین میں ڈیویلپ کئے گئے مہلک ترین‘ تباہ کن جوہری میزائل اور دوسرے وہ ہتھیار نمائش کیلئے رکھے جائینگے جن کی منظوری چینی قیادت ستمبر کے آخری ہفتے میں چین امریکہ تعلقات کی بنیاد پر دے گی۔ ملٹری ذرائع کے مطابق گرینڈ ملٹری پریڈ میں درجنوں حساس ترین‘ جدید ترین متحیر کن جنگی ہتھیار یکم اکتوبر 2019ء کو دنیا کے سامنے پیش کریگا۔ یہ پریڈ اٹرنل پیس ایونیو (ETERNAL PEACE AVENUE)بیجنگ پر منعقد کی گئی۔ اس کیلئے بیجنگ کے پورے ڈائون ٹائون (مرکزی علاقے) میں ٹریفک بند کر دی گئی تھی۔ یکم اکتوبر 2019ء کو ہونے والی تاریخی ملٹری پریڈ کی تیسری ریہرسل اگلے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 22ستمبر اور 29ستمبر کی رات کو بھی فل ڈریس پریڈ کی ریہرسل ہوگی۔

تازہ ترین