• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکیوں کی آواز کے اسیر دو نوجوان کچے میں پہنچ گئے، پولیس نے ڈاکووں سے بچالیا

سکھر(بیورورپورٹ) پولیس نے لڑکیوں کی آواز کے اسیر بن کر ملاقات کے لئے کچے میں آنے والے دو نوجوانوں کو ڈاکووں کے ہاتھوں اغوا ہونے سے بچا لیا۔ کندھکوٹ پولیس نے ڈاکوؤں کی جانب سے خواتین کی آواز میں دھوکے سے بلاکے دو نوجوانوں کو اغوا کرنے کی کوشش بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادی اور نوجوانوں کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔ ایس ایس پی کشمور سید اسد رضا شاہ کے مطابق خیرپور کے علاقے ٹھری میرواہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان موبائل فون پر لڑکیوں سے محبت کے چکر پھنس کر ان کی دعوت پر ملاقات کے لئے کچے کے علاقے میں پہنچ گئے، پولیس کو خفیہ اطلاع ملی جس پر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے نوجوان محمد عثمان اور لیاقت علی کو اغوا ہونے کے کوشش ناکام بناتے ہوئےکچے کے علائقے درانی مہر تھانے کی حدود میں ناکہ بندی کر کے نوجوانوں کو اپنی تحویل میں لےلیا۔

تازہ ترین