• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کے لیے عوامی مسائل کا حل ناگزیر ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے عوامی مسائل کا حل ناگزیر ہے۔ جو مضبوط بلدیاتی حکومتوں کے قیام کے بغیر ناممکن ہے۔ اس لیے اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کے بجائے اس میں مزید ترمیم کی ضرورت ہے۔ جو اختیارات وفاق سے صوبوں کو ملے ہیں انہیں مزید نچلی سطح تک منتقل کرنا ہوگا۔ جس طرح آئین میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پورے باب موجود ہیں جن میں انکے اختیارات، وسائل اور کام کا دائرہ کار طے کیا گیا ہے بالکل اسی طرح بلدیاتی حکومتوں کے حوالے سے بھی ایک باب ہونا چاہیے تاکہ بلدیاتی حکومتوں کا قیام خود بخود عمل میں آئے۔
تازہ ترین