• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی موت کی تصدیق کردی

ٹرمپ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کی موت کی تصدیق کردی


واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی موت کی تصدیق کر دی۔

امریکی وزیرِ دفاع مارک ایسپر نے بھی گزشتہ ماہ حمزہ بن لادن کی موت کی تصدیق کی تھی، اب امریکی صدر کی جانب سے اسامہ کے بیٹے کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حمزہ بن لادن پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی فورسز کے انسداد دہشت گردی آپریشن میں مارا گیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حمزہ بن لادن کی موت نہ صرف القاعدہ کی قیادت بلکہ تنظیم کی کارروائیوں کے لیے بھی بڑا نقصان ہے۔

تازہ ترین