• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوا وطن کی ترقی و خوشحالی کی جدوجہد جاری رہے گی‘اے این پی

کوئٹہ(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی کابینہ کا اجلاس ضلعی صدر جمال الدین رشتیاکی صدارت میں ہوا ،جس میں تنظیمی امور پر سیر حاصل بحث ہوئی ،اجلاس میں حاجی نذر علی پیر علی زئی ،حاجی شان عالم کاکڑ،عین الدین ترین ،ثناء اللہ کاکڑ، صحبت خان کاکڑ،اخلاق بازئی،زمان کاکڑ،عبدالعزیز کاکڑاور ندیم کاسی نے شرکت کی ۔اجلاس میں پارٹی کی ضلعی سطح پر فعالیت کیلئے جاری مہم کومزید وسعت اور 23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر نے کہاکہ تنظیمی ڈسپلن کی پاسداری ہر کارکن پر لازم ہے اور تنظیمی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی، عوامی نیشنل پارٹی پورے ملک کی سطح پر فعال ،منظم ،وطن دوست اور جمہوری جماعت ہے اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے پشتونخوا وطن کی خوشحالی اور ترقی کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ باچاخان اور عدم تشدد کے فلسفے پر عمل پیرا ہوکر پشتونوں کی خدمت پر کسی قسم کی قدغن نہیں آنے دیں گے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد تمام یونٹوں کے صدور،جنرل سیکرٹریز کااجلاس بلا کر یونٹوں کے دوروں کاشیڈول مرتب کیاجائے گا اور پورے ضلع کادورہ کیاجائیگا۔
تازہ ترین