• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجاہدین مذاکرات کیساتھ جنگی میدان کے بھی فاتح نکلے‘جمعیت ن

کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی نے کہا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ ووزیرخارجہ کی یہ خیام خیالی ہے کہ وہ امارت اسلامیہ کی قیادت ومجاہدین کودھمکیوں سے ڈرائیں گے،امارت اسلامیہ کے امیرالمومنین ملامحمدعمرنے اپنی حکومت کی قربانی دیکرثابت کیاکہ امریکی غلامی کوہرگزقبول نہیں کیا جائیگا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت نظریاتی حقانی یونٹ کے نائب امیرمولوی خیال محمد،سردارنیازمحمدبڑیچ اورمولوی احمدشاہ ہاشمی کی رہائش گاہ پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ امارت اسلامیہ افغانستان کی قیادت عالمی سطح پرمذاکرات اور18سال سے مسلط جنگی میدان کی بھی فاتح ہوکرنکلی۔ مجاہدین اسلام کے عزم واستقامت نے استعماری اورسامراجی قوتوں کی اینٹ سے اینٹ بجادی، اتحادی افواج محفوظ راستے کی تلاش میں کرب اور پریشانی سے دوچار ہیں۔ طالبان سے مسلسل مذاکرات کی بھیک مانگنے کے بعد آج مذاکرات سے راہ فرار اختیار کررہی ہیں۔ مجاہدین اسلام امریکہ کی منصوبہ بندی جانتے ہیں کہ امریکہ مذاکراتی عمل میں مخلص نہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت اس خطے پر ا پنا تسلط قائم نہیں رکھ سکی۔ سوویت یونین کا شیرازہ بکھیرنے کے بعد امریکہ بھی جلد پاش پاش ہوگا اور اس کاانجام دنیادیکھے گی۔
تازہ ترین