• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سے فضل الرحمٰن کی ملاقات، دھرنے کی دعوت دی


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ن لیگ کے راجا ظفر الحق، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور ایاز صادق، جے یو آئی کے اکرم درانی اور مولانا امجد خان شریک ہوئے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے ن لیگی قیادت کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔

ملاقات کے حوالے ایاز صادق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں شرکت سے متعلق فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا۔

تازہ ترین