• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر پولیس اوورسیز کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی، گلفراز خان

برمنگھم (ابرار مغل) برطانیہ کے دورے پر آئے آزاد کشمیر پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل میرپور ڈویژن سردار گلفراز خان واپس پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔ واپسی سے قبل انہوں نے برمنگھم میں مغل ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین محمد سعید مغل کی رہائش گاہ پر عوامی وفود سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ آزاد کشمیر پولیس عوام کے مال و جان بالخصوص اوورسیز کمیونٹی کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ تاہم کسی قسم کی شکایت کے لیے ڈی آئی جی آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر اوورسیز کشمیری کمیونٹی نے انہیں اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ پولیس کے محکمے مزید بہتر اور فعال بنایا جائے۔
تازہ ترین