• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن حکومت ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے پر امید

برلن(این این آئی)جرمنی کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے پر ایران کے تیسرے قدم کے رد عمل میں کہا ہے کہ ابھی بھی کوئی حل نکالنے کیلئے وقت باقی ہے تاہم یورپ کے بس میں نہیں کہ اسے اکیلا انجام دے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ ہمیں اس مسئلے کے حل کیلئے سیاسی اور پْرامن طریقوں کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔جرمن وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ابھی بھی کوئی حل نکالنے کیلئے وقت باقی ہے تا ہم یورپ کے بس میں نہیں کہ اسے اکیلا انجام دے۔ان کے مطابق جوہری معاہدہ کوئی یکطرفہ سڑک نہیں ہے۔
تازہ ترین