• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوانی مقدمات کا فیصلہ 2 سال تک کرنے کی قانونی شرط لاگو ہوگی، فردوس عاشق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی تحریک انصاف کا بنیادی نظریہ اور وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے، دیوانی مقدمات کافیصلہ دو سال تک کرنیکی قانونی شرط لاگو ہوگی،سمن کے اجراء، وصولی اور عدالتی حاضری سے لے کر شہادتیں ریکارڈ کرنے تک کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کیا،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوڈ آف سول پروسیجر کا ترمیمی بل حقیقی تبدیلی کی طرف بڑھتا ہوا موجودہ حکومت کا مثبت قدم ہے ، اس سے پہلے ایک نسل مقدمہ درج کرتی اور تیسری نسل تک پہنچ کر اس کا فیصلہ ہوتا تھا لیکن اب سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ دو سال تک کرنے کی قانونی شرط لاگو کی جارہی ہے تاکہ لوگوں کی انصاف تک جلد از جلد رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

تازہ ترین