• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کو کراچی نہیں بننے دینگے، مشیر وزیر اعظم، میئر سے استعفیٰ کا مطالبہ

اسلام آباد (خبر نگار) وزیر اعظم کے مشیر برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے وفاقی دارالحکومت کے انتظامی امور میں مسلسل غفلت برتنے پر میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو فی الفور عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے ارکان اسمبلی میئر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے، اسلام آباد کو کراچی نہیں بننے دیں گے، میئر کے اکائو نٹ میں اس وقت دو ارب روپے پڑے ہیں مگر وہ شہر کے مسائل پر ایک پیسہ لگانے کو تیار نہیں ہیں انہیں شہری مسائل سے کوئی غرض نہیں، اور گزشتہ دس روز سے لندن جا کر بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین