• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تہران میں کھیلی جانے والی ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے کویت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں اس کا مقابلہ جاپان اور تائیوان میں سے ایک ٹیم کے ساتھ ہوگا٭آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ پیر 16 ستمبر سے میانمار میں شروع ہورہی ہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد احسن جاوید اور ذوالفقار عبدالقادر شرکت کررہے ہیں٭عبداللہ نواز نے نمبر ون سیڈ محمود محبوب کو شکست دیکر قومی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ انڈر 13 کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ انڈر 19 میں عماد نے حنیف، عثمان نے شعیب افضل کو، مطاہر علی نے اذلان کو، اور حمام احمد نے اشعر بٹ کو زیر کیا٭تجربے کار سوار ایم وسیم نے سویٹ موور پر ریس کورس میں ہونے والی ستمبر کپ کی ریس جیت لی، مجموعی طور پر پانچ گھڑ دوڑ کا انعقاد کیا گیا٭اولمپک گیمز کوالیفائی رائونڈ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے تر بیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ منگل کو ختم ہوگا ، چھ روز آرام کے بعد 25ستمبر سے دوبارہ کیمپ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔

تازہ ترین