• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور:بیوی اور سسرکے دہرے قتل کا ملزم کراچی سے گرفتار

خیرپور(بیورو رپورٹ) پولیس نے بیوی اور سسر کو قتل کرنے کے ملزم کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔ ملزم غلام شبیر بیوی اور سسر کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا تفصیلات کے مطابق خیرپور پولیس نے بیوی اور سسر کو قتل کرنے والے ملزم کو کراچی سے گرفتار کر لیا ملزم غلام شبیر دس روز قبل درگاہ تجل شریف کے قریب گوٹھ میر جو حاتو میں فائرنگ کر کے اپنی بیوی مسمات مومل گوپانگ اور سسر نصیر احمد گوپانگ کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا واقعے کے بعد خیرپور پولیس نے اس کا تعاقب جاری رکھا اور اس کی گرفتاری کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھی بعد ازاں ملزم کی کراچی میں ایک جگہ پر موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے نشاندہی کی گئی جگہ پر چھاپہ مار کر اس کو گرفتار کر لیا گرفتاری کے بعد پولیس ملزم کو کراچی سے خیرپور لاکر سورا ہ تھانے میں بند کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے دہرے قتل کے واقعے کے متعلق پوچھ گچھ کی جاری ہے۔

تازہ ترین