• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ٹیسٹ رینکنگ: محمد عباس ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

نئی ٹیسٹ رینکنگ: محمد عباس ٹاپ ٹین بولرز میں شامل


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بیٹسمینوں میں اسٹیو اسمتھ کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، بولرز میں پاکستان کے محمد عباس ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے۔

ایشیز سیریز کے بعد آئی سی سی کی جانب سے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی۔

ایشیز میں شاندار بیٹنگ کرنے والے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، انہیں نمبر ٹو بھارت کے ویرات کوہلی پر 34 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا تیسرا نمبر ہے۔

بولرز کی ابتدائی آٹھ پوزیشنز میں بھی کوئی فرق نہیں پڑا، البتہ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس رینکنگ میں دسویں نمبر پر پہنچ گئے۔

پہلا نمبر آسٹریلیا کے پیٹ کومنز کا ہے، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقا کے ربادا اور تیسرے نمبر پر بھارت کے بومرہ ہیں۔

تازہ ترین