• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبرگ،ویڈیو گیم کی دکان پر لڑکوں میں جھگڑا، کم عمرلڑکا جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ میں ویڈیو گیم کی دکان پر لڑکوں کے درمیان جھگڑے میں تشدد سے کم عمرلڑکا جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق گلبرگ تھانے کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک12 محمدی کالونی کیفے پیالہ ہوٹل کے قریب ویڈیو گیم کی دکان پر جھگڑے کے دوران تشدد سے کم عمر لڑکا جاں بحق ہو گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی جہاں مقتول کی شناخت 14 سالہ شاہ زیب ولد اقبال کے نام سے کر لی گئی اس حوالے سے ایس ایچ او گلبرگ کے مطابق مقتول شاہ زیب اور راجو نامی لڑکے کا ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے ٹوکن کے حصول پر جھگڑا ہوا اورلاتوں اور مکوں کا استعمال کیا گیا اور اس دوران مقتول جسم کے نازک حصے پر لاتیں اورمکے لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔انھوں نے بتایا کہ واقعے کے بعدراجو موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین