• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست مسترد

اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت نے اہل خانہ کی آصف علی زرداری سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر سے اہل خانہ اور وکلا پیر کے روز ملاقات کرسکتے ہیں۔ گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی وکیل نے کہا کہ عدالت فیملی ممبرز اور قانونی ٹیم کو ہفتے میں 2 دن ملاقات کرانے کا حکم دے۔

تازہ ترین