• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری دانشوروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا، آزاد کشمیر کا دورہ کریگا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مصر کے دانشوروں کا 5؍ رکنی وفد آزاد کشمیر اور پاکستان کے 7؍ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا، مصری دانشوروں اور یونیورسٹی پروفیسرز کے امن وفد کی قیادت جامعۃ الازہر یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم محمدابراہیم کررہے ہیں جبکہ وفد میں پی ایچ ڈی سکالر بدریہ محمد احمد، عبدالقائمز، حنا احمد بکر، محمد عبدالرزاق، شاہاد سعد محمد وصل اور ہیگازے ربیع طوافق ابراہیم شامل ہیں۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مصری دانشوروں کا یہ وفد آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان، وزیراعظم راجا فاروق حیدر اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے قائدین کے علاوہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے اسیر قائد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک سے بھی ملاقات کرےگا اور ان سے مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے انسانیت سوز مظالم کے بارے میں معلومات حاصل کرے گا۔
تازہ ترین