• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، پروین سرور

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) بیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے گھروں میں رہنے والی خواتین اور نوجوان بچیوں سے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کریں۔ ممبران پارلیمنٹ، انسانی حقوق کی تنظیموں، سربراہان مملکت اور اقوام متحدہ کے حکام کو ای میلز اور خطوط لکھیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیں۔ بیگم پروین سرور نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ وہاں آٹھ لاکھ سے زیادہ افواج نے پوری وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ تقریباً6ہفتے ہوچکے ہیں کہ وہاں مکمل لاک ڈائون اور کرفیو کی پابندیاں نافذ ہیں، گھر کی چار دیواری میں محصور لوگوں کو اشیائے خوردونوش یہاں تک کہ ادویات تک نہیں مل رہیں، بچوں کا اسکول تک جانا ناممکن بن گیا، انٹر نیٹ اور مواصلات کے دوسرے ذرائع بند ہونے کے باعث وہ عملی طور پر دنیا سے کٹ چکے ہیں، وہ اپنے فوت ہونے والے عزیزوں کو قبرستان لے جاکر دفن تک نہیں کرسکتے، اس ظلم و ستم پر تمام انصاف پسند قوتوں کو احتجاج کرنا چاہئے اور بھارت کو مجبور کرنا چاہئے کہ وہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق ان کا حق خودارادی دے۔
تازہ ترین