• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی اعجاز احمد کنجاہیPMLQیونان کے چیئرمین نامزد

ایتھنز (مرزا رفاقت حسین) پاکستان مسلم لیگ ق یونان کی مرکزی قیادت کے اعزاز میں چوہدری مظہر پولابانیاں، چوہدری قیصر بانیاں آف ٹانڈہ کی طرف سے مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔ تقریب میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری مدثر خادم سوہل نے اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد حاجی اعجاز احمد کنجاہی کو پاکستان مسلم لیگ ق یونان کا چیئرمین نامزد کرتے ہوئے مرکزی قیادت کی طرف سے مبارکباد پیش کی، اس کے علاوہ مسلم لیگ ق یوتھ ونگ کو فعال بنانے کے چوہدری سیف اللہ کو فرائض سونپے گئے، چوہدری عامر کو مرکزی کابینہ میں شامل کیا گیا، صدر پاکستان مسلم لیگ ق حافظ شاہد غفار گجر نے پرتکلف عشائیہ پر میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مزید عہدیداران کا اعلان کیا جائے گا۔
تازہ ترین