• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی سے بچاؤ کی آگاہی مہم شروع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،ارشد انصاری

لاہور(خصوصی نمائندہ)آگاہی وانسدادڈینگی مہم کے تحت لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے سربراہان کمشنرلاہوربلال لودھی، ڈپٹی کمشنرلاہور صالحہ سعید،چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہرعلی خان، ، منیجنگ ڈائر یکٹر واسازاہد عزیز، ڈائر یکٹر پی ایچ اے، منیجنگ ڈائر یکٹر ایل ڈبلیو ایم سی امجد بھٹی، اور تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق نے لاہور پریس کلب کے پروگرام " میٹ دی پریس " میں شرکت کی۔ اس موقع پر صدرلاہور پریس کلب ارشد انصاری نے عوام کو موذی مرض ڈینگی سے بچاؤ کے لئے حکومت کے تمام محکموں کی جانب سے مشترکہ آگاہی مہم چلانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کی آگاہی مہم شروع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، ضلعی انتظامیہ کے منتظمین ، صحافیوں، فنکاروں اور دیگر افراد نے میٹ دی پریس کے بعد ڈینگی آگاہی مہم کے تحت پریس کلب کے سامنے روڈ پر واک کی اورراہگیروں کو پمفلٹ تقسیم کئے۔
تازہ ترین