• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریجنل ٹریننگ سنٹر میں مزید جدت لائیں گے:چیف ایگزیکٹوآفیسر میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے کہا ہے کہ ریجنل ٹریننگ سنٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنا قابل ستائش ہے۔ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے تعاون سے ٹریننگ سنٹر میں مزید جدت لائیں گے۔ ہرسال ہزاروں ملازمین کو تربیت دینا سراہنے کے لائق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میپکو ریجنل ٹریننگ سنٹر میں نئی جدید لیبارٹری کے افتتاح اور تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ جی ایس او /جی ایس سی کے تربیتی ملازمین کے لئے نئی لیبارٹری کے قیام سے آگاہی ملے گی اور کام کی انجام دہی کم سے کم وقت میں ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے پرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹر میاں قیصر عباس کی درخواست پر ٹریننگ سنٹر کو بس فراہم کرنے، سٹاف کو موبائل سمیں فراہم کرنے اور دیگر سہولیات فراہم کرنیکا اعلان کیا۔ پرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹر میاں قیصر عباس نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ٹریننگ سنٹر میں سال2018ء کے دوران 2341ملازمین کوتربیت دی گئی ہے جبکہ رواں سال کے دوران اب تک 1300ملازمین تربیت حاصل کرچکے ہیں۔جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر ناصررشید نے اس موقع پر کہا کہ لائن سٹاف کو باربار سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کرنے کی تلقین کی جائے۔ ڈائریکٹرجنرل ایچ آر وقاص مسعود امجد چغتائی نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والوں کے مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے دیگر افسران کے ہمراہ یارڈ میں پول ٹاپ ریسکیو کا عملی مظاہرہ دیکھا اور سنٹر میں پودالگایا اور دُعامانگی۔
تازہ ترین