• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودہ پانی سے 2سال میں 65 ہزار بچے مرچکے‘قومی اسمبلی میں انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی ) قومی اسمبلی میں حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں آلودہ پانی پینے سے 2 سال کے دوران 65 ہزار 7 سو 52 بچوں کی اموات ہوئیں ، پاکستان میں گزشتہ تین سال کے دوران تمباکو سے وابستہ اموات کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار ہے ، ملک بھر میں پاکستان ریلوے کے 533 اسٹیشنوں میں سے صرف 12 اسٹیشنوںپرپینے کے صاف پلانٹ لگے ہیں جب کہ 521 اسٹیشنوں پر کوئی فلٹریشن پلانٹ نہیں لگا ، اگست 2018 سے جون2019 تک پاکستان ریلوے کے 74 حادثات ہوئے ، ریلوے کا خسارہ 40 ارب سے کم ہو کر 32 ارب ہو گیا ہے ۔
تازہ ترین