• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کے نام پر بننے والی حکومت کا سورج غروب ہونیوالاہے، قاری عثمان

کراچی (پ ر) جمعیت علما ء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہاکہ انصاف کے نام پر بننے والی جعلی حکومت کا سورج بہت جلد غروب ہونیوالاہے، اکتوبر حکومت کے لئے سمندر ثابت ہوگا جس میں ریجیکٹڈ حکومت غرق ہوجائیگی، نااہل حکومت کشمیر کاسودا کرنے کے بعد کراچی کو عالمی سازش کے تحت بیچنے پرتلی ہوئی ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ تعلیم القرأن بلدیہ ٹاؤن، جامعہ ابوہریرہ اتحاد ٹاؤن،جے یو آئی کے رہنماء مولانا ہارون الرشیدکی ساس کے انتقال پراظہار تعزیت، جامعہ محمودیہ راجہ تنویر کالونی اورمیٹروویل میں جے یوآئی لندن کے رہنما قاری محمد ہاشم کی رہائشگاہ پر استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر الحاج مولانا طالوت، مفتی فیض الحق، مفتی کفایت اللہ، قاری عبدالکریم بخاری، مولانا شمس الرحمن، مولانا حافظ اللہ، مولانا عبدالصمد، مولانا حافظ الحق ودیگر موجود تھے، قاری محمد عثمان نے کہاکہ نااہل اورریجیکٹڈ حکومت کشمیر کاسودا کرنے کے بعد کراچی کو عالمی سازش کے تحت بیچنے پرتلی ہوئی ہے، جس کے لئے مختلف حربے استعمال کررہی ہے اور اسے وفاق کے کنٹرول میں لینے کا سوچ رہی ہے، لیکن ملک کی 23 کروڑمحب وطن عوام اس سازش کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین