• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں سے3افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا گلزار کالونی میں واقع ملیر ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہو ئی لاش ملی، پولیس نے جناح اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 30سال کے قریب ہے اور شناخت کے حوالے سے کوئی چیز نہیں ملی، جیکسن کے علاقے کیماڑی میں واقع ریلوے لائن پر کھڑے آئل ٹینکر کے اندر سے ایک شخص کی لاش ملی،پولیس نے جناح اسپتال منتقل کیا ،پولیس نے بتایا کہ متوفی کی عمر 35سال کے قریب معلوم ہو تی ہے اور شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے جبکہ لاش بھی کم از کم 10روز پرانی ہو نے کی وجہ سے انتہائی خراب اور ناقابل شناخت ہو چکی، صدر کے علاقے لکی اسٹار کے قریب سڑک سے ایک شخص کی گولی لگی لاش ملی ،پولیس نے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 50سالہ اسلم ولد طالب کے نام سے کی گئی جو کہ ڈیفنس کا رہائشی تھا ،جبکہ جائے وقعہ سے پولیس کو ایک پستول ایک خالی خول اور کچھ ایسے کاغذات ملے جس سےلگتا ہے کہ متوفی سرکاری ملازم تھا تاہم متوفی کے اہل خانہ سے رابطہ ہونے کے بعد وہ اسپتال آگئے ، متوفی کے بیٹے نے اپنے بیان میں کہا کہ متوفی سرکاری ملازم نہیں والد چند سال سے ڈپریشن کے مریض تھے،جس کی وجہ سے یہی شبہ ہے کہ والد نےخود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔
تازہ ترین