• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر نیک محمد شیخ اور ڈاکٹر تفضل حسین کی یاد میں تعزیتی اجلا س

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز میں پروفیسر نیک محمد شیخ اور ڈاکٹر تفضل حسین کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈاؤ میڈیکل کالج کے آراگ آڈیٹوریم میں تعزیتی اجلا س کاا نعقاد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی، ایس آئی یو ٹی کے سربراہ پروفیسر ادیب رضوی، ڈاؤ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر امجد سراج میمن، پروفیسر میر محمد ڈاھری،پروفیسر نیک محمد شیخ کے صاحبزادے ڈاکٹر انیق شیخ، پروفیسر خالد محمود اور ڈاکٹر سمیت دیگر فیکلٹی ممبرز نے خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبرزطلبا ودیگر بھی موجود تھے، مقررین کا کہنا تھا کہ پروفیسر نیک محمد شیخ اور ڈاکٹر تفضل ہمیشہ مریضوں کی خدمت کے لیے پیش پیش رہتے اور ہمدردانہ رویہ اختیار کرتے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مرحومین اپنا ہنر دوسروں میں تقسیم کرنا چاہتے تھے۔

تازہ ترین